پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پر بالآخر فرانسیسی فوج کا ردعمل بھی آگیا

فرانسیسی فوج کا ردعمل
پیرس (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پر بالآخر فرانسیسی فوج کا ردعمل بھی آگیا۔ فرانسیسی فوجی ترجمان ایک نیوز بریفنگ میں رافیل طیاروں کی تباہی کی واضح تردید نہ کرسکے۔ جب اُن سے اس واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ گول مول جواب دے کر نکل گئے، لیکن تسلیم کیا کہ واقعے کی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور کئی پہلو تصدیق طلب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز خطرناک سٹنٹس سے پہلے توانائی حاصل کرنے کے لیے کون سا کام کرتے ہیں ؟
رافیل طیاروں کی کارکردگی کا جائزہ
آج نیوز کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان کرنل گلاؤمے ورنیٹ کا کہنا تھا کہ وہ رافیل طیاروں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ فرنچ فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر رافیل طیارے واقعی تباہ ہوئے ہیں تو یہ گزشتہ بیس برس کی آپریشنل سروس میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بحری امور کا میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اعلان
سینکڑوں طیاروں کی شمولیت
ان کے مطابق اس فضائی لڑائی میں سینکڑوں طیاروں نے حصہ لیا اور وہ اس تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستانی فضائیہ کا کارنامہ
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وہ کارنامہ انجام دے دیا جو کوئی اور نہ کر پایا۔ دشمن کے غرور کا محل زمیں بوس کر دیا۔ دنیا کے مہنگے اور جدید ترین جنگی طیارے ”رافیل“ کی تباہی نہ صرف بھارت بلکہ فرانس کے لیے بھی چونکا دینے والا لمحہ بن گئی۔ فرانس جو خود ان طیاروں کا خالق ہے، وہ بھی اب اس حقیقت کا سامنا کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کو تھپڑ مارنا اے ایس ایف اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، نوکری ہی خطرے میں پڑ گئی
فضائی لڑائی کا سنگ میل
یہ وہ لمحہ تھا جب دنیا نے دیکھا کہ پاک فضائیہ صرف نعرہ نہیں، عمل کا نام ہے۔ دشمن کے خواب چکنا چور، اور شاہینوں کا عزم بلند۔ اورنگزیب کا جملہ گونج اٹھا: ”چھ صفر!“ — یعنی دشمن کو مکمل طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رافیل کے خلاف یہ پہلا کامیاب وار نہ صرف جنگی تاریخ کا سنگِ میل بن گیا بلکہ عالمی دفاعی توازن پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
عالمی توازن پر اثرات
فرانس کی خاموشی، بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ، اور عالمی مبصرین کی نظریں، سب کچھ اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ آسمان پر ایک نیا بادشاہ اُبھر چکا ہے، اور اُس کا نام ہے ”پاک فضائیہ!“