کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی معاونت کی جائیگی: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو یہاں تک پہنچانے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کردار ہے، فیصل واوڈا
سعودی عرب کے تجارتی وفد کا خیر مقدم
مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش کے بعد شوہرکا اپنی بیوی کا چچا ہونے کا انکشاف، شادی ختم ، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا
پاک سعودیہ تعلقات کی وضاحت
سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے، پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
سرمایہ کاری کے مواقع
ان کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں سعودی انویسٹرز کیلئے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔
مزید تعاون کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے۔ سعودی عرب پاکستان کیلئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، اور ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔