پاکستانی عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی
بائیو میٹرک کی توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی عازمین حج کے لئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 8 خوارج جہنم واصل ، 2 گرفتار
نئی ڈیڈ لائن
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد عازمین 17 فروری تک بائیو میٹرک کرواسکتے ہیں۔ عازمین سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ سے گھر بیٹھے مکمل کریں کیونکہ ویزا کے لیے سعودی ویزا بائیومیٹرک کی شرط لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت دیگر جماعتوں پر دہشتگردوں نے حملے کئے،فتنہ الخوارج نے کبھی پی ٹی آئی پر حملہ کیوں نہیں کیا؟ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم وضاحت
وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ نہیں لگے گا۔
سہولیات
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کے علاوہ چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز سے بھی بائیومیٹرک کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج تاشیرہ سینٹرز سے ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔








