گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "بیداری" کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36 طالبات پر مشتمل وفد سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس رستم کیانی کا یہ فقرہ اس وقت بہت مشہور ہوا کہ صدر ایوب خان ملک میں فیصل آباد کے گھنٹہ گھر کی طرح ہیں جس طرف سے بھی جاؤ یہ نظر آتا ہے
طالبات کی خواہشات اور خدمات
وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران سپیشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے "بیداری" کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کے ساتھ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں سے سکولوں کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
نئے اقدامات کا اعلان
ملاقات میں گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کے لئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب کے سکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا اور وویمن ورچوئل سٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (منگل) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا ہوگا؟
سکالرشپس اور دوسرے پراجیکٹس
وزیر اعلیٰ نے شرکاء کو سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات بتائیں، جس میں پنجاب کے طلباء کے لیے سکالر شپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سائیکلسٹ، باڈی بلڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا
تصاویر اور مثبت تاثرات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اللّہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔" وزیر اعلیٰ نے بیداری وفد کے ہمراہ طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
حاضرین کی فہرست
ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔