ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے: وزیر اعلیٰ کا عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ ذہنی صحت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
ذہنی مسائل کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے۔ بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا تو پی ٹی آئی والوں سے نمٹ لوں گا: فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
ذہنی بیماری کا علاج
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں۔ ذہنی بیماری کا علاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
صحت کی سہولیات کا قیام
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ذہنی صحت کے لیے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں۔
ایک صحت مند معاشرہ
ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔