ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے: وزیر اعلیٰ کا عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ ذہنی صحت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
ذہنی مسائل کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے۔ بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا, اسحاق ڈار
ذہنی بیماری کا علاج
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں۔ ذہنی بیماری کا علاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کورین اداکار نے خودکشی کرلی
صحت کی سہولیات کا قیام
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ذہنی صحت کے لیے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں۔
ایک صحت مند معاشرہ
ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔