برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز
برطانوی وزیراعظم کیرا اسٹارمر کے استعفیٰ کی قیاس آرائیاں
لندن (ویب ڈیسک) ایپسٹین فائلز میں شامل ہونے والے برطانوی وزیراعظم کیرا اسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو پاسپورٹ میں اہم سہولت مل گئی
سیاسی دباؤ میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر مورگن مک سوینی کے استعفے نے سیاسی دباؤ میں اضافہ کردیا ہے، تاہم برطانوی کابینہ کے بیشتر وزرا نے کیرا اسٹارمر کی حمایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ون ڈے کرکٹ سے بھی الگ ہونے کی خبریں پھر گرم
قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ
علاوہ ازیں اسکاٹ لینڈ لیبر رہنما انس سرور نے بھی قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیا بحران
واضح رہے کہ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران پیدا ہوگیا ہے، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔








