پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

زرتاج گل کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کا ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے اور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پر دو بلین پاؤنڈ کا جرمانہ لگوانے والا جوڑا: ’ہمیں انٹرنیٹ سے غائب کر دیا گیا‘
عدالت کا فیصلہ
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔
پس منظر
یاد رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتاج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔