جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا
جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا یوم تاسیس
دبئی (طاہر منیر طاہر) جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا، جس میں امارات بھر سے پارٹی عہدیداروں اور ورکروں نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ پارٹی کا قیام ایک سال قبل عمل میں لایا گیا تھا، جسے ایک ہی سال میں قابل ذکر پذیرائی ملی۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے دوسری پارٹیاں چھوڑ کر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو مزید نئے یا “آخری کارڈ” کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،شیری رحمان
تقریب کا بھرپور انعقاد
پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر متعدد پارٹی کارکنوں اور عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کے چیئرمین سردار ساجد اقبال عباسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردار ساجد اقبال عباسی نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار ترقیاتی کام کیے ہیں، جن کی بدولت دور دراز کے پسماندہ دیہات کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات حاصل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : مزید 19 شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری
سردار ساجد اقبال عباسی کی خدمات
مقررین نے کہا کہ ساجد اقبال عباسی اپنے علاقے میں مسائل سے نجات دھندہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے اور ذاتی کوشش و دلچسپی کی بدولت لوگوں کے کئی بنیادی مسائل حل ہوئے ہیں۔ سردار ساجد اقبال عباسی نے علاقے میں کئی عوامی فلاحی مسائل حل کیے ہیں، جن میں سکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں کی تعمیر اور دور دراز کے علاقوں میں میٹھے پانی کی سپلائی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کے کرکٹرمحمد شہریار کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ
عوامی حمایت کا عزم
تقریب میں شامل سیکڑوں لوگوں نے سردار ساجد اقبال عباسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے، کامیاب کرنے اور دل و جان سے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں آ رہا عہدیداروں اور ورکروں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال سے حکومت نے میری تنخواہ بند کر دی ہے” مایوس ہو کر اپنے گولڈ میڈل سیل پر لگانے والا پاکستانی ہیرو
تعلیم اور صحت کی ترجیحات
سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات میری اولین ترجیح ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ میں اپنے علاقے کے لوگوں کو چینی زبان سکھا کر انہیں چین میں بزنس مین بناؤں اور اپنے ایریا کے نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیرون ملک کام کرنے کے قابل بناؤں۔
آخری تقریب اور خوشیاں
تقریب کے آخر میں جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا، اور پارٹی کی ایک سال کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔








