پاکستانی معیشت میں ہماری دفاعی صلاحیت کا بہت بڑا کردار ہوگا: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف

دفاعی صلاحیت کا کردار

ریاض (وقار نسیم وامق) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ پاکستانی معیشت میں ہماری دفاعی صلاحیت کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیت سے نا صرف واقف ہوچکی ہے بلکہ اس کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان کو اس اعتبار سے بڑے آرڈرز مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایک سال میں کتنی کاریں چوری کی گئیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت

سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر دفاعی سازوسامان کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر دھوم، اداکارہ دانیہ انور بھی میدان میں آگئیں

سعودی عرب کی حمایت

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سعودی عرب کی جانب سے عالمی دفاعی نمائش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے سٹالز نہ صرف سب سے نمایاں ہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں۔ معرکہ حق بنیان مرصوص کے بعد پاکستانی دفاعی صلاحیت پوری دنیا کے سامنے ہے، اور نمائش میں شامل ہمارا دفاعی سازوسامان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

پاکستان کی منفرد حیثیت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں سمیت دیگر دفاعی ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ آئندہ پاکستان کی معیشت میں دفاعی سازوسامان کے حوالے سے بڑا اہم کردار ثابت ہوگا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...