غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ
ریلیف فنڈ کا قیام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خزانہ نے غزہ اور لبنان میں مظلوم مسلمانوں کے لیے ایک ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز باقی
اکاؤنٹ کی تفصیلات
وزارت خزانہ نے غزہ لبنان ریلیف فنڈ کے لیے اکاونٹ کھولنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت رقوم مرکزی بینک اور نیشنل بینک سمیت تمام شیڈول بینکس میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی
انتظامات اور نگرانی
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا انتظام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے پاس ہوگا، جبکہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے متعلق اکاونٹ کی نگرانی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کرے گا۔
وفاقی کابینہ کا فیصلہ
وزارت خزانہ کے مطابق، وفاقی کابینہ نے غزہ لبنان کے لیے ریلیف فنڈ کھولنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال غزہ لبنان کے لیے ریلیف کی نگرانی کریں گے، اور اکاونٹ کو "وزیر اعظم غزہ لبنان ریلیف فنڈ" کا نام دیا گیا ہے۔








