برطانیہ کا ویزا لینے کیلئے کیا چیز ضروری ہے اور فیس کتنی دینی ہو گی؟ جانئے

پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک نوکریوں کی تلاش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرون ملک نوکریوں کی تلاش میں ہے جبکہ بہت سے نوجوان جا بھی چکے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے کے لئے کیا چیزیں ضروری ہیں اور فیس کتنی دینی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
برطانیہ میں کیریئر کے مواقع
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی معیشت کے باعث وہاں پر کیریئر بنانے کے بے پناہ مواقع بھی دستیاب ہیں۔ بیشتر اوقات کمپنیاں بیرون ملک سے قابل لوگوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔ یہی وہ موقع ہے جب پاکستانی اچھی نوکری کے لئے ان کمپنیوں سے رابطے کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد
برطانیہ کے ویزے کی فیس
برطانیہ کے تین سال سے کم کے سکلڈ ورکر ویزا کی فیس 750 پاونڈ ہے، جو کہ 2 لاکھ 74 ہزار روپے پاکستانی بنتے ہیں۔ تین سال سے زائد سکلڈ ورکر ویزا کی فیس 1500 پاونڈ ہے، جو کہ پاکستانی 5 لاکھ 40 ہزار 826 روپے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ اوورسیز ڈومیسٹک ورکر ویزا کی فیس 700 پاونڈ یعنی 2 لاکھ 42 ہزار پاکستانی ہے جبکہ عارضی ورک ویزا کی فیس 312 پاونڈ یعنی ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے پاکستانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
ورک ویزا کے لئے درخواست کی شرائط
ورک ویزا پاکستانیوں کو برطانیہ کے آجر کے لئے 5 سال تک کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ درخواست دینے کے لئے آپ کو برطانیہ کے منظور شدہ آجر سے ملازمت کی پیشکش، سپانسرشپ سرٹیفکیٹ اور کم از کم تنخواہ کی شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
درکار دستاویزات
- سپانسرشپ سرٹیفکیٹ
- ریفرنس نمبر
- انگلش زبان کی مہارت کا ثبوت
- درست پاسپورٹ
- ملازمت کا عنوان اور تنخواہ
- پیشہ ورانہ کوڈ
- ذاتی بچت کا ثبوت
- کچھ ملازمتوں کے لئے کریمینل ریکارڈ کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ