کینیڈا: برٹش کولمبیا میں سکول اور گھر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
برٹش کولمبیا میں فائرنگ کا واقعہ
اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد ہلاک، جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل ایک اور رات بھی جاری، دائرہ 180 شہروں تک پھیل گیا
خونریز واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ خونریز واقعہ ایک سیکنڈری سکول اور گھر میں پیش آیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں چھ افراد سکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان
زخمیوں کی حالت
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی سکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے۔ واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے: اداکار منیب بٹ کا بھارت کو انتباہ
تحقیقات جاری
پولیس حکام نے حملے کے محرکات ابھی تک شناخت نہیں کئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی آبادی کا ردعمل
حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک چھوٹے قصبے کے لئے تباہ کن ہے جہاں آبادی محض چند ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی اور حکام غم و صدمے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔








