ترکیہ: جیل سے رہائی پاتے ہی قیدی نے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
خاندانی ٹریجڈی: رہائی پانے والے قیدی کا سنگین جرم
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت میں جیل سے رہائی پانے والے قیدی نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔
واقعے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پیش آیا، جہاں ایک قیدی نے اپنے رہائی کے روز ہی ایک اور سنگین جرم کرڈالا۔
ملزم کی سزا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ کر 11 دن کیلئے رہا ہوا تھا۔
قتل اور خودکشی
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے رہائی پاتے ہی اپنی والدہ، بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔








