ٹینس سپرسٹار رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹینس کی دنیا کے سپرسٹار کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا ایک بار پھر پاکستانی ڈراموں میں ٹرانس جینڈر کرداروں کی پیشکش پر سخت ردعمل
ریٹائرمنٹ کی تفصیلات
22 گرینڈ سلم جیتنے والے 38 سالہ رافیل نڈال اس سیزن کے اختتام پر کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
آخری ایونٹ
وہ اپنا آخری ایونٹ اس سال ڈیوس کپ کی صورت میں کھیلیں گے جو نومبر میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، سی ڈی اے مہنگے پلاٹس سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور
ویڈیو پیغام
رافیل نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میرے کچھ سال مشکل رہے خاص طور پر یہ آخری 2 سال مشکل تھے۔
کیرئیر کی کامیابیاں
واضح رہے کہ رافیل نڈال نے اپنے کیریئر میں 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔








