عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے، جہاز بھی اڑا سکتی ہے اور وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عمل درآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو جو پولیس کو اس جگہ تک لے گئی جہاں خاتون کی چھ ٹکڑوں میں تقسیم شدہ لاش دفن تھی
پنگ گیمز میں شرکت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ پنگ گیمز میں 3 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ حکومت کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی امین گنڈاپور
کھلاڑیوں کی سہولیات
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مشکل حالات اور چیلنجز سے گھبرانا نہیں چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورۂ امریکہ، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
خواتین کا کردار
مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں کی جانب سے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت ملک، صوبہ، انڈسٹری اور وزارت چلا سکتی ہے، بلکہ ایک عورت وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔ عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا
نوجوانوں کا سال
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ سال 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے اور 2026 میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔
خواتین کے خلاف جرائم کی کمی
پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عمل درآمد کیا گیا جبکہ پنجاب کے عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔








