وزیراعلیٰ کے پی کو قومی جرگے سے بات چیت کا اختیار مل گیا

آل پارٹیز جرگہ کا انعقاد
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں آل پارٹیز جرگہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو قومی جرگہ سے بات چیت کا اختیار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
جرگہ کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں جرگہ کا انعقاد ہوا، جہاں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا۔۔؟
شرکاء کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں منعقدہ آل پارٹیز جرگے میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیرداخلہ محسن نقوی، ایمل ولی، امیر مقام، صوبائی وزرا سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے: چینی وزارتِ خارجہ
اختیارات کی تفویض
صوبائی اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو جرگہ کا اختیار دے دیا۔ جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو افہام و تفہیم سے معاملے کو حل کرنے کے لئے جرگہ کرنے کی ذمے داری دی۔ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دئیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران میں عسکری طاقت کا موازنہ: کون ہے زیادہ مضبوط؟
معاملے کے حل کی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اِس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے: نوشین شاہ
صوبے کی صورتحال پر غور
آل پارٹیز جرگہ میں پی ٹی ایم کو کالعدم کیے جانے کے بعد صوبے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں جرگے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد قومی جرگہ سے بات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا
وزیراعلیٰ کا خطاب
اس سے قبل جرگے سے خطاب کے دوران علی امین نے کہا کہ میں شرکت پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں، سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، عام عوام ہو یا فورسز سب کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
پر امن حل کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ جرگے کے پرامن حل کے لئے راستے نکالنے میں کامیاب ہوں گے، کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے، اس مقصد کے لئے ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائیہ کی ذلت کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اگلے حملے میں اپنی بحریہ کو آگے کرنے کی خفت بھر ی دھمکی، پاک فوج کے ترجمان کا موقف بھی آگیا
گورنر کے پی کا اظہار تشکر
گورنر کے پی فیصل کریم نے جرگے کے انعقاد پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں، صوبہ کا امن عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں۔
مذاکرات کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ عوام اور صوبہ کا مفاد ہماری ترجیحات ہیں، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، عالمی برادری مذاکرات سے مسئلے کے حل پر متفق ہوئی، کل خیبر میں افسوسناک واقعہ ہوا، ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلہ کا حل نکالنا ہے۔