ڈی آئی خان واقعہ واضح کرتا ہے امن دشمن عناصر ایک بار پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،طارق فضل چودھری
وفاقی وزیر کی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں پولیس پر دہشتگردانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی دکھ اور تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسین حمید نے سالانہ جمخانہ گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
امن دشمن عناصر کی کوششیں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ امن دشمن عناصر ایک بار پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں غیر قانونی شکار پر 57 افراد پر لاکھوں روپے کے جرمانے
شہداء کی قربانی
شہداء نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر کے بہادری کی نئی داستان رقم کی۔ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا ٹویٹ
ڈی آئی خان میں پولیس پر دہشتگردانہ فائرنگ کے نتیجے میں SHO سمیت چار اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی دکھ اور تشویش کا باعث ہے۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ امن دشمن عناصر ایک بار پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 11, 2026








