ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈز کی تقسیم پر بات کریں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ’’پیشکش ‘‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کی تیاری کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میں ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ آئیں الیکشن اصلاحات اور فنڈز کی تقسیم پر بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی نے استعفیٰ دے دیا

گزشتہ 30 سال کا پروپیگنڈا

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا گیا۔ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ آئیں الیکشن اصلاحات اور فنڈ کی تقسیم پر بات کریں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کی ہیں، کسی کو حق نہیں کہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کر دے۔ غیر متوازن ترقی کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا اور اسمگلنگ کو کاروبار نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب

دھاندلی کے الزامات اور مذاکرات کی ضرورت

''جنگ'' کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن لڑ کر آیا ہوں، پھر بھی مجھ پر دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ فساد اور انتشار چھوڑیں، آئیں مذاکرات کریں۔ حقوق، نوکری اور بے روزگاری کو ایشو بنا کر دہشت گردی کی جاتی ہے۔ شہریوں کے حقوق ملنے چاہئیں، مگر پہلے مسئلے کی تشخیص تو کرنی چاہیے۔ خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، وہ مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔ گوادر میں 3 خواتین، 2 بچوں اور 2 مردوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ دہشت گرد بلوچ بیانیہ بنا کر ملک توڑنا چاہتے ہیں، اور یہ بات سمجھنی ہوگی کہ دہشت گردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی تو تمام صوبوں میں ہے۔

افغانستان میں دہشت گردی کا سلسلہ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افغانستان میں بی ایل اے کی بنیادیں رکھی گئیں اور ریاست کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے سی ون تھرٹی پر کون مرغے لے کر آیا تھا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...