بانی کی جیل میں حالت اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق کیس ؛سپریم کورٹ کا عمران خان کی آنکھ کا چیک اپ اور بچوں سے فون پر بات کرانے کی ہدایت
سپریم کورٹ کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا چیک اپ اور بچوں سے فون پر بات کرانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور قوم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے:اہلِ قلم
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ میں بانی کی جیل میں حالت اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی قیادت میں بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
چیک اپ اور فون کال کی ہدایت
سپریم کورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا چیک اپ 16 فروری سے پہلے کرایا جائے۔ عدالت نے ان کے بچوں سے فون پر بات کرانے کی بھی ہدایت کی۔
عملدرآمد کی یقین دہانی
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ بانی کی بچوں سے بات 16 فروری سے پہلے کرائی جائے۔ اٹارنی جنرل نے عدالتی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔








