ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سست ترین نصف سنچری کرنے کا محمد رضوان کا ریکارڈ برابر ہو گیا
محمد ندیم کا شاندار کارنامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 43 سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
میچ کی تفصیلات
جمعرات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ جہاں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا۔ ہوم ٹیم نے 5 وکٹ پر 225 رنز بنائے، جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 120 رنز بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: لائیو سٹاک شو میں مویشیوں کا مقابلہ، ساہیوال کے سانڈ اور نوشہرہ ورکاں کی بھینس کا پہلا نمبر
محمد ندیم کی شاندار اننگز
عمان کی ٹیم میچ تو ہار گئی لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران 43 سالہ عمانی بیٹر محمد ندیم نے ففٹی اسکور کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد رضوان کا ریکارڈ
اس سے قبل 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے محمد رضوان نے بھی کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔








