سرور شاہدہ ٹرسٹ کی پذیرائی ، لیفٹیننٹ جنرل سید فیاض حسین شاہ نے ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کو یادگاری شیلڈ پیش کی
کارڈیو ویسکولر ہیلتھ میں اہم سنگ میل
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل سید فیاض حسین شاہ ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے سرور شاہدہ ٹرسٹ کی پذیرائی کے سلسلے میں ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کو یادگاری شیلڈ (souvenir of appreciation) پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب مسافر کشتی ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک
سرور شاہدہ ٹرسٹ کا مقصد
یہ تقریب پاکستان کے کارڈیو ویسکولر ہیلتھ سیکٹر میں سرور شاہدہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی مشہور کارڈیالوجسٹ اور سرور شاہدہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر سائنس ٹرسٹ کے صدر ہیں، سرور شاہدہ ٹرسٹ کا مقصد میں پہلا 200 بیڈز کا جدید کارڈیک ہسپتال قائم کرنا ہے، جہاں مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پہلی مرتبہ میٹرک سائنس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
افراد کی صحت کیلئے سنگ میل
لیفٹیننٹ جنرل سید فیاض حسین شاہ نے ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے اور افراد قوم کی صحت اور فلاح کے لیے سنگِ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی جانب سے سول سوسائٹی کے ساتھ تعاون اور کارڈیو ویسکولر امراض کے خلاف جنگ میں حصہ ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی کی خوبصورت مثال ہے۔
ڈاکٹر شعیب کا عزم
ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اور وہ پاکستان کے غریب عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر قائم رہیں گے۔








