پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا میچ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
موسمی حالات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ ہواؤں کے ساتھ دن بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور بیجنگ میں کیا تفصیلات طے ہورہی ہیں؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا
بارش کے امکانات اور میچ کا اثر
رپورٹ کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بارش کا امکان 55 سے 59 فیصد کے درمیان رہے گا، جو کہ میچ کے مقررہ اوقات سے براہِ راست مطابقت رکھتا ہے۔ یہ میچ کولمبو کے معروف آر پریما داسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ قائم کیا جائے جس کے ماتحت تمام مسلح افواج ہوں، اشتر اوصاف
سری لنکا کا غیر متوقع موسمی اثر
سری لنکا کے غیر متوقع موسم نے اس بڑے مقابلے پر خطرات کے بادل منڈلا دیے ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستان کو وارم اپ میچز کے دوران موسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ کے موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دیا جائے گا۔
شائقین کی دعا
کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کی وجہ سے پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے منتظر شائقین دعا کررہے ہیں کہ بارش نہ ہو تاکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔








