جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
دل کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور پی ٹی آئی پر پابندی سمیت متعدد قراردادیں منظور
عیادت کا عمل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔
دعاؤں کی اپیل
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔








