سانحہ گل پلازا: تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا
تحقیقات کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو عجیب صورتحال کا سامنا ،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے سیاسی اثرورسوخ پرسوال اٹھنے لگے
نوٹس جاری کیے گئے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے گل پلازا کے صدر کو بھی طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، 6 فروری کی رات بسنت فیسٹیول کی لانچنگ، 7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے
طلب کردہ اہلکار
اس کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو اور کے الیکٹرک کے سی ای او کو بھی 18 فروری کو بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
سانحہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔
سیاست اور سول سوسائٹی کا ردعمل
کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔








