اسلام آباد میں مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی

اسلام آباد میں گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی

پولیس کا ردعمل

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی مساجد انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے دیئے گئے مراسلے پر جواب جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اودھم پور میں ائیر بیس کی تباہی کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی

سیکیورٹی کی ہدایات

پولیس کے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں عبادت کے اوقات میں کم از کم 1 مسلح سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔ مزید یہ کہ مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں اور اردگرد پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد اور امام بارگاہوں میں داخل اور نکلنے کے لیے ایک ہی راستہ ہوگا۔

خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد کے مین گیٹ کے باہر ریڑھی بان، گداگر، ٹوپیاں اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ، مسجد میں مشکوک شخص، سرگرمیوں یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ تمام ہدایات پر فوری عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...