پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں: امریکا کا پہلگام واقعہ پر ردعمل
نافذ کردہ شہروں کی فہرست
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگا۔ اس پابندی کا مقصد ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ، کیا واقعی اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو دوبارہ کرنا پڑتاہے؟ ایک ایسا سوال جس کا جواب ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہئے
پابندی کا دورانیہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ان 8 اضلاع میں تین دن کے لیے یہ پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جو جمعرات (آج) 10 اکتوبر سے شروع ہوکر ہفتہ 12 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی خدشات
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتا ہے۔ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔