بھارت کی بیرون ملک دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق، نکھل گپتا نے امریکی وفاقی عدالت میں اہم اعتراف کرلیا
بھارت کی بیرون ملک دہشتگردی کی تصدیق
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بیرون ملک دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق ہوگئی۔ بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی وفاقی عدالت میں اہم اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کرنا غلط ہے: لیاقت بلوچ
نکھل گپتا کا اعتراف
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نکھل گپتا نے امریکی وفاقی عدالت میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا اعتراف کرلیا۔ نکھل گپتا نے نیو یارک میں فیڈرل کورٹ میں سماعت کے دوران جرم قبول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: آن لائن پتنگ فروشوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا
بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ رابطہ
امریکی پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ نکھل گپتا براہِ راست ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ رابطے میں تھے، جس نے انہیں اس قتل کا ہدف دیا تھا۔ نکھل گپتا بھارتی حکومت کے تحت کام کرنے والے اس گروپ کا حصہ تھا جو اوورسیز علیٰحدگی پسند سکھوں کا نشانہ بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور سے نکلنے والی پٹری پہلے میانوالی تک جاتی تھی ایک طرف ہرے بھرے کھیت کھلیان اور بڑے بڑے باغات تو دوسری طرف خوفناک صحرائی علاقے
سزائے قید کا امکان
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی قوانین کے تحت بھارتی شہری نکھل گپتا کو جرائم پر 40 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی
قتل کی سازش کا پس منظر
یاد رہے کہ جون 2023 میں کینیڈا کے ایک گوردوارہ کے باہر خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ میں ایک اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی جس میں بھارتی شہری نکھل گپتا ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت خوش ہیں، تجارت پر کام ہورہا ہے:ٹرمپ
گرفتاری اور فرد جرم
نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک ریپبلک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں امریکہ ڈی پورٹ کیا گیا، امریکا ڈپورٹ ہونے کے بعد بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کی گئی تھی。
امریکی پراسیکیوٹر کا بیان
اس حوالے سے امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہم امریکی سرزمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔








