آئندہ 5 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلز کو اپ گریڈ کریں گے، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی سکلزکواپ گریڈ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کی ایئر لائن نے پروازوں کا نیٹ ورک 110 شہروں تک بڑھا دیا
اسٹریٹجک اقدامات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ سمارٹ فون فارآل پالیسی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کاروبار میں آسانی کے لیے فیسلی ٹیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔ انڈس اے آئی ویک میں ملک بھر میں 90 سے زائد ایونٹس منعقد کیے گئے، آئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلزکو اپ گریڈ کریں گے۔
سرمایہ کاری کی ضرورت
وفاقی وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، دوسال میں آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ اے آئی پالیسی کے تحت ایکوسسٹم پر کام کر رہے ہیں۔








