کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر چھت سے گر کر جاں بحق

حادثہ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ فیصل کالونی میں تیز ہواؤں کے باعث مقامی تاجر چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کس ملک میں ہے؟ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔
واردات کی جگہ
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 48 سالہ وسیم احمد کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
متوفی کی معلومات
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا۔ وہ دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کو دیکھنے گیا تھا۔
حادثے کے نتائج
تیز ہواؤں کی وجہ سے اتفاقیہ طور پر بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شمع شاپنگ سینٹر میں گارمنٹس کی دکانیں تھیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔