آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو دوپہر تین بجے پیش کرنے کا حکم
خیبرپختونخوا کی صورتحال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچلاک: استاد کا طالب علم کو تھپڑ مارنا جان لیوا بن گیا، پرنسپل خنجر کے وار سے قتل
پنجاب میں موسم
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں مدعی کی تصویر کے بغیر کیس دائر کرنے پر پابندی
بلوچستان اور سندھ کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔








