آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کے سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کی آخری تاریخ 30 جون، مستقبل کیا ہوگا؟
خیبرپختونخوا کی صورتحال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا حکم آگیا
پنجاب میں موسم
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی،ہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتاہے: مریم نواز
بلوچستان اور سندھ کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔