سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک
سیکیورٹی کارروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی معطل
پہلا آپریشن: بنوں
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی ہلاک کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ مستقبل کے اقتصادی انضمام کے لیے پاکستان کا وژن، پرامن بقائے باہمی اور اقتصادی باہمی انحصار پر زور دیا گیا
دوسرا آپریشن: شمالی وزیرستان
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے۔
خوارجیوں کے خلاف کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں، خوارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔








