کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا

نومولود کی اموات پر تشدد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں نومولود کے انتقال پر لواحقین نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈسبلٹیز کا تیسرا اجلاس

بچے کی حالت و منتقلی

اطلاعات کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک تھی اور اسے رات گئے نجی ہسپتال سے منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بچے کو انکیوبیٹر پر رکھا تاہم بچے کی بلیڈنگ کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو پھیل گیا ۔۔۔

لواحقین کا ردعمل

بچے کے انتقال پر مشتعل لواحقین نے ایمرجنسی نیونیٹل ایریا میں زبردستی داخل ہو کر ڈاکٹرز، نرسز اور سیکیورٹی عملے پر حملہ کیا۔ ویڈیوز میں مشتعل افراد کو ڈاکٹروں پر تشدد اور کھڑکیاں اور دروازے توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہسپتال کے عملے نے خود کو محفوظ کرنے کی کوشش کی۔

طبی عملے کی جانب سے احتجاج

ڈاکٹرز اور نرسز کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے این آئی سی ایچ کے عملے نے ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...