اسلام آباد: گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایم ٹیگ لگانے کی مہم رمضان المبارک میں 20 فروری سے شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19 جنوری تک توسیع
موٹر سائیکل مالکان کے لئے اہم معلومات
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ ایم ٹیگ کیلئے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ اس مہم کا اطلاق بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا۔
ایم ٹیگ جاری کرنے کا موجودہ صورتحال
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن الگ سے بھی جاری ہے۔








