بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی، جو 30 منٹ تک جاری رہی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔
ملاقات کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی اور دونوں میاں بیوی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
صحت کی خیریت اور حال احوال
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور حال احوال پوچھا۔








