کراچی : لی مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پر پیٹرول بم سے حملہ
کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، مگر وہ محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، کئی ماہ لگے، اسحاق ڈار
حملے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ہاظم بنگوار نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ان پر نامعلوم شخص کی جانب سے پیٹرول بم پھینکا گیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے وہ بچ گئے، جبکہ پیٹرول بم گرنے سے ایک دکان میں آگ لگ گئی۔
ملزمان کی گرفتاری اور کارروائی
ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دکان پر لگی آگ پر فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا گیا، جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی مکمل کیا گیا۔








