عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی تاجر اتحاد کے سینئر رہنماؤں نے میاں محمد اسحاق کی قیادت میں پیٹرن چیف پیاف میاں انجم نثار سے ملاقات کی، اس موقع پر میاں طارق نثار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی فر ٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
تاریخی کامیابی پر مبارکباد
عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے میاں انجم نثار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، آپ نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماعی مفادات اور کاروبار کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،، بھارتی میڈیا کا انکشاف
آنے والی چیلنجز اور امیدیں
ہمیں قوی اُمید ہے کہ چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے بعد نو منتخب قیادت تجارت و صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تاجر دوست پالیسیوں کی تشکیل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ عوامی تاجر اتحاد کا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا
میاں انجم نثار کا شکریہ
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کا ووٹ دینے اور کامیابی کے حصول پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ چیمبر کی نو منتخب قیادت تاجروں اور صنعتکاروں کی توقعات پر پورا اُترے گی۔
وفد کے ارکان
وفد میں الطاف حسین رندھاوا، راشد چوہدری، نوید بٹ، ثاقب بھٹی، شہزاد خان، رانا منظور حسین، عمران حیدر، جنید وارثی، طارق شیخ، محبوب عالم و دیگر رہنما شامل تھے۔