روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالر تک پہنچ گیا
ترسیلات زر کا حجم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 11.923 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا ، فیصل واوڈا
اعدادوشمار کا تجزیہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لیکر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر 11.923 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ ترسیلات زر کا حجم 216 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ
سرمایہ کاری کا حجم
اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک ملک میں مجموعی طورپر 1.695 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ سرمایہ کاری کا حجم 72 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
سرمایہ کاری کی تفصیل
سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 518 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.063 ارب ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج میں 114 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔








