تم کیا سمجھتے ہو ، تم نے صرف ایک انسان کو قید کیا ہے، نہیں !وہ ایک نہیں کروڑوں ہے اور تم نے کروڑوں دلوں کو رنج دیا ہے،علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے تمہیں شاید احساس نہیں عمران خان صرف ہمارا لیڈر نہیں، ہمارا مان ہے، ہمارا پیار ہے۔ اس سے تعلق ہماری روح کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں
عمران خان کی پاکستان سے محبت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی پاکستان سے محبت اس کے سر پہ کپتان کی سبز کیپ اور پاکستان کیلئے ہر وقت لڑنے مرنے کا جزبہ یہ دیکھ کر بچپن اور جوانی گزری۔ تم نے اسے نہیں، ہم سب کی روح اور بدن کے ایک حصہ کو زندان میں ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم جاری، پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب
کروڑوں دلوں کی قید
تم کیا سمجھتے ہو تم نے صرف ایک انسان کو قید کیا ہے؟ نہیں، وہ ایک نہیں، کروڑوں ہیں۔ تم نے کروڑوں دلوں کو رنج دیا ہے اور اپنے سے دور کیا ہے۔ جو کبھی تمہارے بھی تھے، آج پل پل ہر روز، لمحہ بہ لمحہ تم سے دور بہت دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کو اور دور مت جانے دو۔
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
باہر آنے دو اس شخص کو، جو اس دھرتی کا بیٹا ہے، مان ہے کپتان ہے اور جتنا اس پاک دیس پہ مرتا ہے، جتنا تم مرتے ہو شاید تم سے بھی زیادہ!
تمہیں شاید احساس نہیں وہ صرف ہمارا لیڈر نہیں، ہمارا مان ہے، ہمارا پیار ہے۔ اس سے تعلق ہماری روح کا ہے۔
اس کی پاکستان سے محبت اس کے سر پہ کپتان کی سبز ⭐ کیپ اور پاکستان کیلئے ہر وقت لڑنے مرنے کا جزبہ یہ دیکھ کر بچپن اور جوانی گزری۔ تم نے اسے نہیں، ہم سب کی روح اور بدن کے…— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 19, 2026








