ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی بڑی پیش رفت، فری لانسرز نے تاریخی زرمبادلہ کما لیا

پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت میں نیا سنگ میل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی سیکٹر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی

فری لانسرز کی تاریخی کامیابی

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 557 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما کر نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ رقم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جو ڈیجیٹل شعبے کی غیر معمولی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق 90 دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

فری لانسر معیشت کی ترقی

یہ کامیابی اس بات کی واضح علامت ہے کہ پاکستان تیزی سے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بہتر سہولیات، ہدفی تربیتی پروگرامز اور معاون ڈیجیٹل ایکو سسٹم نے ملک میں فری لانسر معیشت کی تیز رفتار ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے.

وینچر کیپیٹل اور اسٹارٹ اپس کی تعداد میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 170 سے زائد وینچر کیپیٹل سے معاونت یافتہ اسٹارٹ اپس سرگرم عمل ہیں، جن کی مجموعی انٹرپرائز ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ وینچر کیپیٹل اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی کی رفتار نے بھارت، دبئی اور نیویارک جیسے علاقائی و عالمی مارکیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...