بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کر لیں، ہر چوکی میں کتنے اہلکار تعینات کیے۔۔؟ جانیے
مقبوضہ کشمیر میں نئی چوکیاں
سرینگر (خسوصی رپورٹ) بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کر لیں۔ ہر چوکی میں کتنے اہلکار تعینات کیے گئے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج اگر آئینی حکومت نہیں اور میں بطور جج کچھ نہیں کر رہا تو اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہا ہوں، جسٹس اطہر من اللہ
چوکیاں اور اہلکار
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کر لی ہیں۔ بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی ہر چوکی میں 25 اہلکار تعینات ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے 26 چوکیاں کشمیر ڈویژن جبکہ 17 چوکیاں جموں ڈویژن میں قائم کی گئی ہیں۔
خصوصی ساز و سامان
بھارتی سینٹرل ریزرو فورس نے ان ٹھکانوں کے لیے خاص ساز و سامان بھی لیا ہے۔








