بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نئے ماڈل پر کام شروع
اسلام آباد میں نئی تبدیلی کی تیاری
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت ملک کے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، انجینئر محمد علی مرزا
نیا سلیب سسٹم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حکومت ملک کے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت اب استعمال کے بجائے آمدن کی بنیاد پر سلیب سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی، یروشلم پوسٹ کا دعویٰ۔
سبسڈیز کا تعین
اس نئے ماڈل کے ذریعے سبسڈیز (رعایت) کا تعین گھریلو آمدنی کے مطابق کیا جائے گا، یہ اصلاحات، جنہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔








