پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا چاہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کے جسم کے دائیں حصے نے کام چھوڑ دیا، ایم آر آئی میں ایسا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی
انٹرویو میں بیان
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی سطح پر نہیں ہوئی۔ ہوسکتا ہے کہ سہولتوں کے بارے میں لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں دھند، پہاڑوں میں یخ بستہ موسم، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی
وزیراعظم کا دورہ امریکہ
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے۔ غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست و نابود کرے۔
پاکستان کی بین الاقوامی پذیرائی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف ایک بڑی عزت ہے۔








