سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی صبح مسجد نبوی آمد، نماز ادا کی

سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی شریف میں زیارت

مدینہ منورہ (محمد اکرم اسد) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی صبح مسجد نبوی شریف ﷺ کی زیارت کی اور نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار افسوس

روضہ رسولﷺ پر حاضری

اس موقع پر انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور آپ ﷺ پر ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد ولی عہد نے آپ ﷺ کے جلیل القدر صحابہ کرام و خلفہ راشدین حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ پر بھی سلام عرض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی صحافیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

استقبال کا موقع

مدینہ منورہ میں مسجد النبوی پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا استقبال حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ امام وخطیب حرم کعبہ فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، اور مسجد نبویﷺ شریف کے آئمہ کرام اور خطباء کرام نے کیا۔

ہمراہ موجود حکام

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور متعدد دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...