نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی مشروط سہولت دینے کا اعلان

نادرا کی نئی سہولت کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کو چاہئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیرمقدمی بیان پر مثبت ردعمل دیا جائے، فواد چودھری

سہولت کی مدت

ترجمان کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی، متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

شادی شدہ خواتین کے لیے شرائط

اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی تنخواہ کیا ہے؟

مردوں کے لیے ضروریات

24 سال یا زائد عمر کے مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو، والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی، اگر والدین یا شوہر دونوں فوت ہو چکے ہوں لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہو تو بائیومیٹرک چھوٹ مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ٹرائی اینگولر انڈر19 کرکٹ سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

نان اسمارٹ کارڈ کی سہولت

نادرا کے مطابق پہلی بار نان اسمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا، شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں۔ ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔

حکومتی ہدایات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیا، نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے۔ نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...