اسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مہم
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اسرائیلی کی ایران کیخلاف ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیل نے ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق
اگلے مرحلے کی تیاری
بین الاقوامی خبررساں ادارے الجریزہ کے مطابق اسرائیلی ملٹری چیف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل مہم "اگلے مرحلے" کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں "حکومت اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو مزید ختم کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرانی سے روشنی تک، پی ایس ایل کی کہانی
حملے کی منصوبہ بندی
لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا کہ "ہم ایران کو سرپرائز دیں گے، سرپرائز کیا ہے یہ ابھی نہیں بتا سکتے۔
تازہ ترین اطلاع
اسرائیلی آرمی چیف نے یہ بیان ایسے وقت جاری کیا جب جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں نئے حملوں کی اطلاع ملی ہیں۔








