اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا
اوگرا کی وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ کو حمیرا اصغر کا انٹرویو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا سامنا
پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا
مارکیٹ کی صورتحال
ترجمان اوگرا نے کہا کہ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور افراتفری ختم ہو چکی، ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
اوگرا کی نگرانی
انہوں نے مزید کہا کہ آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔








