حکومت اپنی شاہ خرچیوں میں کمی کرنے کے بجائے مالی بدانتظامی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے،اسد قیصر
حکومت کی شاہ خرچیوں پر تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی شاہ خرچیوں میں کمی کرنے کے بجائے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ اس وقت پیٹرول پر تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی اور دوسرے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، مگر ان میں کمی کر کے ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مزید 55 روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل مقرر کی جائے گی۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ہر شعبے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔ عمران خان کے دور میں شدید عالمی معاشی بحران اور کووڈ9 کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی، پیٹرول تقریباً 150 روپے فی لیٹر رکھا گیا اور صنعت کو سہولتیں دی گئیں جس سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔
عوام کی مشکلات میں اضافہ
آج کی حکومت اپنی مالی بدانتظامی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔
حکومت نے اپنی شاہ خرچیوں میں کمی کرنے کے بجائے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ اس وقت پیٹرول پر تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، مگر ان میں کمی کر کے ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مزید 55 روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ مہنگائی کے اس…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 7, 2026








