مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فضائی حدود کی بندش، کراچی سمیت ملکی ایئرپورٹس سے 8 ویں روز 122 پروازیں منسوخ

کراچی میں پروازوں کی منسوخی کا اثر

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فضائی حدود کی بندش کے سبب 8 ویں روز کراچی سمیت ملکی ایئرپورٹس سے 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 2025 کے پہلے 8 ماہ میں دہشت گردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید

مختلف ایئرپورٹس سے منسوخ پروازیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے ہفتے کو یو اے ای، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 38 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پشاور ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، اور ابو ظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ، اور کویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بھی دبئی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، اور فیصل آباد ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی شادی ہوگی یا نہیں؟ نیتن یاہو نے اہم بیان جاری کر دیا

پروازوں کی منسوخی کی وجوہات

ذرائع کے مطابق منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد، ایئر عربیہ، پی آئی اے، ائیربلیو، فلائی دبئی، قطر ایئرویز سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازیں شامل تھیں۔ پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 936 تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، اور ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ائیرلائنز کی پروازیں مسلسل منسوخ ہو رہی ہیں۔

ریلیف پروازیں

کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر گزشتہ تین روز کے دوران امارات ائیر اور فلائی دبئی کی 4 ریلیف پروازیں اتر چکی ہیں، ان پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...